لاہور(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین سے پاکستان مسلم لیگ امریکہ کے صدر میاں ذاکر نے ملاقات کی۔
اس موقع پر امریکہ میں موجود پاکستانیوں کے مسائل اور پاک امریکہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں پاکستانی معیشت کو مضبوط اور مستحکم رکھنے میں ان کا بنیادی کردار ہے، پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے رکھنے میں اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اولین ترجیح میں حل کرنے چاہئیں، بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے حکومت پاکستان کوشش کر رہی ہے ووٹ کا حق بھی جلد از جلد دیا جائے۔ چودھری شافع حسین نے میاں ذاکر سے کہا کہ وہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر بھی آمادہ کریں تاکہ پاکستان میں بھی صنعتی انقلاب آ سکے۔
چودھری شافع حسین اور میاں ذاکر نے امریکہ میں پاکستان مسلم لیگ کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔