اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہوائوں کا رخ بدل گیا ہے، اب جب بھی انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف ضمانتیں ضبط کروائے گی، انشاللہ ملک کے لوگ جلد پوری ذمہ داری پیپلز پارٹی کو دیں گے.
کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کو نقصان پہنچا، وزیراعظم عمران خان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 2018 میں تحریک انصاف جس طرح جیتی ہے وہ بھی سب کو معلوم ہے.وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کہتی ہے کہ کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے لیکن کراچی والوں سے تو کچھ پوچھیں، ہر بات کی ذمہ داری ہم پرڈال دی جاتی ہے تو پھر وفاق بھی ہمارے حوالے کردیں، انشاللہ ملک کے لوگ جلد پوری ذمہ داری پیپلز پارٹی کو دیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے ،ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے، پاکستان ٹیم کو بہتر کھیلنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔امید ہے پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتے گا۔ سنا ہے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے پاکستان اچھا کھیل کھیل رہی، میں نے پہلے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔