دریائے چناب کا پل

کالعدم تنظیم کے مظاہرین وزیر آباد پارک میں موجود، دریائے چناب کا پل بھی بند

وزیر آباد (لاہورنامہ)کالعدم تنظیم کے مظاہرین چھٹے روز بھی وزیر آباد پارک میں موجود رہے ۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے احتجاج ختم کر نے کے اعلان پروزیر آباد میں معمولاتِ زندگی بحال ہو گئے، تجارتی مراکز کھل گئے، تاہم انٹرنیٹ سروس تا حال بند رہی۔

گجرات اور گوجرانوالہ میں انٹر نیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہو گئی، البتہ دونوں شہروں کے درمیان دریائے چناب کے پل پر جی ٹی روڈ بھی بند رہا۔دریائے چناب کے مقام پر کنٹینرز موجود ہیں، خندق بھی پر نہیں کی گئی۔

جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے گجرات تک ٹریفک مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے۔لاہور سے راولپنڈی کے روٹ پر ٹرین سروس بھی مکمل بحال کر دی گئی ہے۔