بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس ،ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(لاہورنامہ) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق مشاورت اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔