اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن دھاندلی کا کْھرا سیدھا وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی جانب جاتا ہے،امید ہے اعلی عدلیہ ڈسکہ الیکشن پر نوٹس لے گی،نیب کی کارروائیوں کے باعث کوئی افسر فیصلہ کرنے کو تیار نہیں ،نیب کی وجہ سے رواں ماہ گیس کی مد میں 25ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور چیئرمین نیب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نیٹ ساؤنڈ(شوگر ملز کے مالکان کابینہ کی میز پر ہوتے ہیں،کیا شوگر سکینڈل کا جواب عمران خان کے پاس ہے،من پسند لوگوں کے نام ریفرنس سے نکال دیئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ادویات اسکینڈل میں میرا نام آرہا ہے تو میرے خلاف پرچہ کاٹ دو،وزیراعظم نے چوری پر عامر کیانی کو نکالا چیئرمین نیب نے اسکو کلیئر کر دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چینی چور کابینہ کی کرسیوں پر براجمان ہیں۔حکومت کی کرپشن کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک وزیراعظم کو اقامہ رکھنے پر نکلا جاسکتا ہے تو کیا اسطرح الیکشن میں سازش کرنے والوں کے بارے عدالتیں فیصلہ کریں۔