حناپرویز بٹ

میوہسپتال کے ڈاکٹرز 7ماہ سے تنخواہوں سے محروم، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے میوہسپتال کے ڈاکٹرز کو 7ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

میوہسپتال کے ڈاکٹروں کو گزشتہ 7ماہ کے دوران تنخواہیں نہیں مل سکیں۔ڈاکٹرز نے مجبورا بھوک ہڑتالی کیمپ لگالیا ہے۔طبی عملے نے کورونا اور ڈینگی وباءکے دورا ن ڈیوٹیاں سر انجام دی۔محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹرز کے ساتھ مسلسل جھوٹے وعدے کررہا ہے۔طبی عملے کے ساتھ ایسا ناروا سکول ناقابل برداشت ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ میوہسپتال کے ڈاکٹرز کو فوری تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔