لاہور (لاہورنامہ) سی اے اے کے شعبہ ایرو ڈروم کی جانب سے ٹیکنیکل آڈٹ رپورٹ میں لاہور ایئرپورٹ کو کلیئر قراردیدیا گیا ہے۔ ڈائریکٹریٹ برائے ایئر اسپیس اینڈ ایئروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا ہے۔
ایروڈ روم ریفرنس(ئی 4) کوڈ کے تحت لاہور ایئرپورٹ پر بڑے طیاروں کو آپریشن کے لیے سند مل گئی ہے، عالمی ہوا بازی کی تنظیم کے وضح کردہ رولز کے تحت ہر سال ایئرپورٹ کا آڈٹ کیا جاتا ہے۔ ڈار کی جانب سے سند پر مبنی نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ بوئنگ 747،787،777 لاہور ایئرپورٹ پر آپریشن بحال رکھ سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ کے رن وے ایئر بس اے 330، اے 340 اور اے350 طیاروں کی لینڈنگ کے لئے مستند قرار دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ بڑے طیاروں کو آپریشن کی اجازت ایروڈروم ریفرنس کوڈ فور ای کے تحت دی گئی ہے۔ سی اے اے کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر متعلقہ طیارے 3 نومبر 2024 تک آپریشن جاری رکھ سکتے ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے عالمی معیار کے مطابق زیر تعمیر ہے، سیکنڈری رن وے پر بڑے طیاروں کو لمیٹڈ لوڈ کے ساتھ لینڈنگ کی اجازت ہے۔
واضح رہے کہ ایروڈروم جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو پہلے ہی عالمی معیار کا درجہ دے چکا ہے اور مختلف ایئرپورٹس کا آڈٹ جاری ہے۔