اسلام آ باد (لاہورنامہ) احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے کی۔ خواجہ سلمان رفیق کی حاضری مکمل، خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف دیا گیا کہ خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں موجود ہیں اور انھیں کمیٹی برائے قانون اورپارلیمان کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔
احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی درخواست منظورکرلی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں خواجہ برادرن کے خلاف پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کے ریفرنس میں 13 گواہوں کے بیان مکمل کیے گئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے چھ گواہوں کوطلب کرتے ہوئے پیراگون ریفرنس پر سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی۔