سیرت النبی ؐکانفرنس

منہاج القرآن کی مرکزی ناظمہ کا رائیونڈ میں سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب

لاہور(لاہورنامہ)منہاج القرآن ویمن لیگ رائیونڈ لاہور کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ ویمن لیگ سدرہ کرامت نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت ہر کلمہ گو مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر کے مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ سیرت النبی ؐکانفرنس سے ناظمہ ویمن لیگ لاہور فہنیقہ ندیم نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا۔ سدرہ کرامت نے مزید کہا کہ منہاج القرآن اصلاح احوال و اصلاح معاشرہ کی ایک عالمگیر تحریک ہے جس نے اپنے تعلیمی و تربیتی پروگرامز کے ذریعے خاص و عام تک اسلام کا امن، محبت اور اخوت والا پیغام پہنچایا۔ سدرہ کرامت نے مزید کہا کہ منہاج القرآن نے خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے شاندار تعلیمی ادارے قائم کئے جہاں سے ہر سال سینکڑوں خواتین فارغ التحصیل ہوتی ہیں۔