سید ادریس شاہ زنجانی

شہداء زندہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں رزق بھی پہنچاتاہے، سید ادریس شاہ زنجانی

لاہور( لاہورنامہ )سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ شہداء زندہ ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں رزق بھی پہنچایا جاتاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد شاہ زنجان میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید ادریس شاہ زنجانی کا کہنا تھاکہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے۔جس نے 16 دسمبر 1971 کو مشرقی پاکستان کو الگ کرنے کے لئے بہت سی سازشیں رچائیں۔ ہمارے اپنوں کو اقتدار و مراعات کی لالچ دے کر پاکستان کو دولخت کیا۔ ہم سفاک دشمن کی جانب سے دیا گیا یہ زخم بھی نا بھول پائے تھے کہ اس نے ہماری روح پر دوسرا وار کرنے کے لئے پھر 16دسمبر کا انتخاب کیا اور 2014میں زخموں پر نمک چھڑکنے کے لئے اے پی ایس پشاور کے معصوم بچوں کا نشانہ بنایا جس میں بہت سے اساتذہ اور معصوم بچے شہید ہوگئے۔

پاکستان کو اب بھی اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرہ ہے۔ہمیں وطن عزیز کی حفاظت کے لئے پر عزم ہیں پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء ہمارا فخرہیں۔ہم ان کے لئے ہر وقت دعا گو ہیں۔جو جوان سرحدوں پر وطن پاک کی حفاظت کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ سے ان کی حفاظت کی دعا کرتے ہیں۔ پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے اس موقع پر ملکی سلامتی اور شرکاء کے لئے بھی خصوصی دعا فرمائی۔