شاہد خاقان عباسی

خیبر پختوا نخوا الیکشن میں تحریک انصاف کی حالت پورے پاکستان نے دیکھ لی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(لاہورنامہ) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن ، نالائقی اور نا اہلی عروج پر ہے، چیئرمین نیب تمام معاملات کے باوجود خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں.

ملکی مسائل کا حل نئے شفاف انتخابات ہیں، ایک دن ان سب کا احتساب ہو گا ۔ ملک کے حالات آ پ کے سامنے ہے، نہ ہی بجلی ہے اور نہ ہی گیس ،پاور پلانٹ بند ہیں، گھروں میں گیس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن ، نالائقی اور نا اہلی عروج پر ہے، ملک میں ریفائنریاں بند ہیں اس کی ذمہ داری لینے والا کوئی نہیں ہے.

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزراء اب دفتروں میں بیٹھے بیانات دے رہے ہیں، مہنگائی میں ان کا جواب ہوتا ہے کہ کرونا ہے، اب الیکشن چوری کرنا مشکل ہوگیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا اختیار آپ کو کس نے دیا تھا۔ملکی مسائل کا حل نئے شفاف انتخابات ہیں، ہم پوچھیں گے کہ کابینہ میں بیٹھے ڈاکو کہاں سے آئے تھے اور کون لایا تھا، ایک دن ان سب کا احتساب ہو گا اور ان کا احتساب عوام لے گی، عدالتو ں میں کیمرے لگا کر کارروائی عوام کے سامنے پیش کی جائے۔