اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرسچن مجھے دل سے پسند ہیں،مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے،کرسچن پاکستان کے زیادہ وفادار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرسچن واقعی بہت اچھے لوگ ہیں، میں نے کبھی کسی کرسچن کو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہوئے نہیں دیکھا، کبھی دہشت گردی میں کسی مسیحی برادری کا نام نہیں آیا، سی ڈی اے میں کرسچن برادری کیلئے کالونی بنائیں گے،
کرسچن بہن بھائیوں کیلئے پکی چھت کا انتظام کروں گا۔۔وزیرداخلہ نے کہا کہ نالہ لئی کا 100ارب روپے کا منصوبہ منظور کرایا ہے، لوگوں نے گھر کے باہر آ کر محل بنائے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ رنگ روڈ کیلئے 30ارب اور ماں بچہ ہسپتال کے 17ارب منظور کرایا.