ایل ڈی اے

ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن، متعدد عمارتیں مسمار

لاہور(لاہورنامہ ) ایل ڈی اے شعبہ ٹائون پلاننگ فائیو کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن، کینال روڈ ، ایونیو ون ، پائن ایونیو پر متعدد عمارتیں مسمار کردی گئیں ۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاون پلاننگ نے متعدد غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیں۔ ایل ڈی اے نے کینال روڈ نزد آبپارہ پر تعمیرات مسمار کیں جبکہ پلاٹ نمبر77 اقبال ایونیو اور پلاٹ نمبر178 بلاک بی ایل ڈی اے ایونیو کو مسمار کردیا گیا۔ ایل ڈی اینیڈی ایچ اے رہبر سے ملحقہ پائن ایونیو میں غیرقانونی عمارت مسمار کردی۔ ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ اظہرعلی نے کارروائی کی جبکہ پولیس اورعملہ بھی موجود تھا ۔