فرخ حبیب

وزیراعظم عمران خان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے ،فرخ حبیب

فیصل آباد(لاہورنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے. وزیراعظم عمران خان عالم اسلام میں اسلام کی حقیقی ترجمانی کررہے ہیں.

دنیا اسلاموفوبیا پر عمران خان کی بات سنتی ہے نواز شریف پاکستان آئے توایئر پورٹ سے سیدھا اڈیالہ جیل جا ئیں گے چوروں کے چیمپین اور کرپشن و لوٹ مار اور چوری میں ورلڈ کپ جیتنے والے کی جگہ صرف اور صرف جیل ہے ، لہذاکوئی ان کی ڈیل کی بے سروپا افواہوں پر کان نہ دھر یں .

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فوٹو شوٹ وزیراعلی مگرعثمان بزدار باتیں کم اور کام ذیادہ کررہے ہیں حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنیوالوں کو جاننا چاہیے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے واضح کہاکہ پاکستان کوویڈکے باوجوداپنی معاشی و اقتصادی پالیسیوں کے باعث نمبر ون پر آچکا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دور رس سوچ اور حکمت عملی با لخصوص سمارٹ لاک ڈان پالیسی کو پوری دنیا نے سراہا ہے حکومت کی جانب سے پنجاب میں ہیلتھ کارڈز کے اجرا پر 400ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور اس سال پنجاب حکومت اس کیلئے 60 ارب روپے مختص کرچکی ہے .

جس سے صوبہ پنجاب کے 3کروڑ گھرانوں کے 13کروڑ افراد مستفید ہوں گے اور ہر گھرانہ ایک سال میں اپنا اور اپنے اہل خانہ کا 10 لاکھ روپے تک اپنی پسند کے ہسپتال میں اپنی پسند کے ڈاکٹر سے علاج معالجہ کرواسکے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ حکومت پنجاب کا ہے 750ارب اے ڈی پی، وفاقی حکومت، ایس ڈی جیز کا حصہ شامل ہے نون لیگ کے دور میں 488ارب خرچ ہو ئے .

فیصل آباد کی سڑکوں کے لئے 13ارب کا پیکیج عثمان بزادر نے دیا ہے پنجا ب میںنہروں کا سب سے بڑا منصوبہ چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ 2کروڑ خاندان راشن پروگرام سے مستفید ہو نگے اور250ارب روپے احساس پروگرام کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔