حسان خاور

بیوروکریسی اور عوام کے درمیان معلومات تک رسائی ایک جنگ ہے، حسان خاور

لاہور (لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ بیوروکریسی اور عوام کے درمیان معلومات تک رسائی ایک جنگ ہے۔

وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے لاہور میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی سے اہم موضوع دنیا میں کوئی نہیں ہوسکتا، جمہوریت میں 5 سال کے بعد احتساب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں آرٹیکل 19 اظہارِ رائے کی آزادی متعلق ہے، بیوروکریسی کی ٹریننگ ہے چیزیں چھپانے کی۔ حسان خاور نے کہا کہ ہمارا مشن احتساب اور گڈ گورننس ہے، معلومات تک رسائی پاکستان کا مستقبل ہے، بیوروکریسی اور عوام کے درمیان معلومات تک رسائی ایک جنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ سیاستدانوں نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے بارے میں سوالات پوچھے، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہانہ رپورٹس جاری ہونی چاہیے، 3 سال میں 7000 اپیلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔