ذوالفقار علی زلفی

غزل فیسٹیول غزل سننے والوں کے لئے نئے سال کا تحفہ ہے، ذوالفقار علی زلفی

لاہور(لاہورنامہ) الحمراء میں نئے سال کی آمد پر پُروقار دوروزہ غزل فیسٹیول کا رواں ہفتہ انعقاد کیا جا ئے گا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کی زیر صدارت اجلاس میں غزل فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ای ڈی الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے دو روزہ غزل فیسٹیول غزل سننے والوں کے لئے نئے سال کا تحفہ قرار دے دیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا غزل گائیکی میں دُنیا میں منفرد مقا م ہے، ہماری دھرتی نے اس صنف میں عظیم نام پید ا کئے،نئی نسل کے آرٹسٹ غزل میں اچھامقام بنا رہے ہیں، الحمرا اس فن کے پھلنے پھولنے میں فعال پلیٹ فارم ہے۔

ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ دو روزہ غزل فیسٹیول 13اور 14جنوری کو الحمراء میں پیش کیا جائے گا، ملک کے نامور غزل گائیک پرفارم کریں گے۔ترجمان الحمراء کے مطابق فیسٹیول کے پہلے روز اُستاد حامد علی خان،سائرہ رضا خان،وحدت رمیض جبکہ دوسرے روز ترنم ناز،غلام عباس ،عبدالروف اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،فیسٹیول ہر شام 6:30بجے الحمراء ہال نمبر 2میں پیش کیا جائے گا،شرکت کے لئے دعوت عام ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر صبح صادق ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل، منیٰ ہارون،مظہر اقبال، تبریر بلاول، سبط الحسن،محمود یعقوب،افتخار احمد ودیگر نے شرکت کی۔