لاہور(لاہورنامہ)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈبلاک کی تعمیر کی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔دورہ کے موقع پر سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل اور چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی بھی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر،پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ اعجاز،چیف انجنئیر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ودیگرمتعلقہ اداروں کے افسران بھی موجودتھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیرصحت اور سیکرٹری صحت کو مدراینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیرکی تازہ پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مدراینڈ چائلڈ بلاک میں مریضوں کیلئے بنائے گئے مختلف وارڈز،نرسنگ سٹیشنز،ڈلیوری رومز، پارکنگ،استقبالیہ اور غسل خانوں کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مدراینڈ چائلڈ بلاک میں کام کے معیارکاجائزہ بھی لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ہماری حکومت موجودہ اور اگلی کئی نسلوں کیلئے کام کررہی ہے۔
گنگارام ہسپتال میں 600بستروں پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ بلاک ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگیوں کا ضامن بنے گا۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیرکئے جارہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں صحت کے شعبہ میں اتنی ترقی نہیں ہوئی۔گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک میں تسلی بخش کام ہوررہاہے۔
گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کا رواں سال ہی افتتاح کردیاجائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال ہزاروں ماؤں اور بچوں کو بچانے کا سبب بنیں گے۔تمام متعلقہ ادارے گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیرکیلئے محنت سے کام کررہے ہیں۔پنجاب میں مدراینڈ چائلڈ بلاکس کی تعمیرکیلئے فنڈزکی کوئی کمی نہیں ہے۔