عظمی بخاری

یہ مارچ عمران خان کی رخصتی کا مہینہ ہوگا، عظمی بخاری

لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مارچ وزیر اعظم عمران خان کی رخصتی کا مہینہ ہوگا، قوم چار سالوں سے عمران خان اور عثمان بزدار کے فوٹو سیشن ہی دیکھ رہی ہے.

عمران خان کو اپنا نام تبدیل کر کے بنارسی ٹھگ رکھ لینا چاہیئے، عمران حکومت وہ وائرس ہے جو ملک اور معیشت کو لگ چکا ہے، عمرانی وائرس، کورونا وائرس، اومیکرون اور ویرینٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ عظمی بخاری نے معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمرانی وائرس نے قومی خزانے کو بھی دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے.

اس وائرس نے زکو اور کورونا فنڈ بھی کھا لیا ہے، کٹھ پتلی سرکار چار سال سے کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے، عمران خان اس کی فیملی کے بعد پی ٹی آئی کو بھی چندہ کھانے کی لت لگ گئی ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی پر اس وقت سیاسی یتیموں اور نابالغ مہروں کا قبضہ ہے، پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ اب عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں، چند ہفتے قبل سے فسادی ٹولہ پی ڈی ایم کے مارچ سے خوفزدہ ہے.

اب چیخیں نکل رہی ہیں، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی ہوگا اور مارچ سے قبل حکومت کا مارچ بھی نکالیں گے، مارچ عمران خان کی رخصتی کا مہینہ ہوگا۔