اسلام آ باد (لاہورنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اچھا نظام ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نظام کی درستگی اور عوام کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد اور محنت کر رہے ہیں۔
اچھا #نظام ہی پاکستانی کی ترقی کی ضمانت ہے – عمران خان #نظام کی درستگی اور #عوام کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد اور محنت کر رہے ہیں- #نظام اچھا ہو تو ملک ترقی کرتا ہے – پوری قوم #نظام کی درستگی اور مافیا کے خلاف یکجا ہے- اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیاب کرے – آمین #پاکستان_زندہ_باد
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 22, 2022
انہوں نے کہا کہ نظام اچھا ہو تو ملک ترقی کرتا ہے، پوری قوم نظام کی درستگی اور مافیا کے خلاف یکجا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو کامیاب کرے۔