مسعود اختر

وزیر ثقافت خیال احمد کاستر نے سینئر اداکار مسعود اختر کی عیادت کی

لاہور( لاہورنامہ) صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے نجی ہسپتال میں زیر علاج پرائیڈ آف پرفارمنس سینئر اداکار مسعود اختر کی عیادت کی ۔

صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے مسعود اختر کی خیریت دریافت کی اور دو لاکھ روپے کے امدادی چیک کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسعود اختر ہمارا اثاثہ ہیں، پنجاب حکومت مسعود اختر کی مکمل دیکھ بھال کرے گی، فنکار امن کے سفیر ہیں ، مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔