پیراگون

احتساب عدالت،پیراگون ہا ؤسنگ سوسائٹی کے منجمد بنک اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست مسترد

لاہور :احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے پیراگون ہا ؤسنگ سوسائٹی کے منجمد بنک اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست مسترد کردی ۔نیب پراسکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے درخواست خارج کرنے کے حق میں دلائل دئیے۔پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایم ڈی بریگیڈ ئیر ریٹائرڈ عالم زیب کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ اکاؤنٹ سیل ہونے سے تمام کام رک گئے ہیں۔ بجلی کے بل اور ملازمین کی تنخوائیں تک ادا نہ ہو سکیں۔