لاہور(لاہورنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کیساتھ عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے،لانگ مارچ پارلیمنٹ کے باہر اورعدم اعتماد اندر کا آپشن ہے.
پاکستانی عوام کی ترجمانی کرنا پیپلز پارٹی کاخاصاہے،27 فروری کے لانگ مارچ میں جتنی مخلوق خدا آئیگی پہلے کبھی آپ نے دیکھی ہو گی،عوام حکومت سے مایوس ہیں،غریب کے بعد مڈل کلاس اور سفید پوش طبقہ بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔
وہ گزشتہ روز ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس کے بعد جنرل سیکرٹری حسن مرتضی،رانا فاروق سعید،اور ثمینہ گھرکی کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ معیشت ہچکھولے کھا رہی ہے۔اگر سب اچھا ہے،تومخلوق خدا کیوں واویلا کر رہی ہے،نہنگے ڈیزل کے باعث کسان ٹیوب ویل اور ٹریکٹر نہیں چلا سکتاکئی لاکھ لوگوں کی نوکریاں ختم ہو چکی ہیں،
جن کو پیپلز پارٹی نے روزگار دیاانہیں بھی نکال دیا،ان حالات میں پیپلز پارٹی قیادت ایک کونے میں بیٹھ کر تماشہ نہیں دیکھ سکتی۔انہوں نے کہاکہ ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے،27فروری کونکلیں گے،مہنگائی،بیروزگاری،کسان، دھاڑی دار کیلیے نکلیں گے،ہر پسے ہوئے طبقے کیلیے نکلیں گے۔کاشتکار کے حالات دگرگوں ہیں،کھاد کا موسم گزر گیا مگر کسان کو کھاد نہیں ملی،حکومتی نمائیندے ڈھٹائی سے سب اچھا کہتے ہیں،پیٹرول کی قیمت آسمان پر پہنچ چکی ہے۔
گیس بجلی کی قیمت بہت بڑھ چکی،آپ نے لوگوں کو سول نافرمانی پراکسایا،گیس کا بل کئی گنا بڑھ چکا۔روپے کی وقعت ختم ہوچکی،ووٹ دینے والوں کا حکومت نے کیا حشر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ ساری دنیا میں مہنگائی ہے۔آپ نے روپے اور گرین پاسپورٹ کو بے قدر کر دیا۔آج پاکستان کے دوست دور ہو رہے ہیں،خارجہ پالیسی سوائے جھوٹے نعروں کے کچھ نہیں،آج پاکستان ہر لحاظ سے چیلنجز میں گھرا ہوا ہے،آپکی جماعت کانام تحریک انصاف ہے مگر عوام کو انصاف نہیں ملتا،یہ وہ حالات ہیں جنکی وجہ سے پیپلز پارٹی باہرنکلی ہے،کرسی سے بالاتر ہو کر عوام کیلیے نکلیں گے۔
وسطی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی میں مارچ کا فقید المثال اور تاریخی استقبال کرینگے،جی ٹی روڈ سے اسلام آباد پہنچیں گے،تاریخ کا بہت بڑا ایکشن ہونے جا رہا ہے۔یہ وقت گھر میں بیٹھنے کا نہیں باہر نکلنے کا ہے،تاریخ میں 27فروری کا دن زندہ رہیگا،کل لاہور رورل،پرسوں گوجرانوالہ اسکے بعد راولپنڈی اور سرگودھا جا رہے ہیں،27فروری کا لانگ مارچ ملکی تاریخ کا سنگ میل ثابت ہو گا.
،پنجاب والیبلاول کی قیادت میں نکلیں گے،حکمرانو کو لانگ مارچ کے ہجے بتائینگے۔یہ پچ ہماری ہے،یہ لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں، 27 فروری کے بعدانشا اللہ آپ کو اٹھاکر باہر پھینک دیا جائیگا،پنجاب کے لوگ جس جرات اور بہادری سے بھٹو اور بی بی شہید کیساتھ نکلے تھے،اسی جذبے سے بلاول۔
کیساتھ بھی نکلیں گے۔بلاول کیساتھ کامیابی حاصل کرنے تک چلیں گے،اب انکے اپنے ان سے دور ہو رہے ہیں،یہ جانیوالے ہیں،پیپلز پارٹی انہیں گھر بھیجے گی۔حکومت کی طرف سے جلسے کرنے کے اعلان کے سوال پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ،آو جلسے کرو تاکہ تمہیں آٹے دال کا بھائو معلوم ہوہوجائے گا ،حکومت سے جان چھڑانے کیلئے سب کو یکجا ہونا ہو گا،حکمرانوں پرپورا پاکستان عدم اعتماد کرنے جا رہاہے،سیاست میں کسی امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔موجودہ حکومت کازیادہ دیر تک رہنا عوام کے حق میں نہیں.