لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسکے ترجمان الٹی گنتی گننا شروع کردیں،چور،ڈاکو کا راگ الاپنے والے خود سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے۔
انہوں نے کہاکہ ایک بڑاچور چھوٹے چوروں کو تاریخی ڈاکے مارنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دے رہاتھا۔پاکستان کے عوام مہنگائی کے سونامی میں پس رہے ہیں اور ظل تباہی اپنے چہیتے وزراکو شیلڈدے رہے ہیں۔بے شرمی اور ڈھٹائی کوٹ کوٹ کے تحریک انصاف میں بھری ہے۔انہوں نے کہا پاکستان مہنگائی،بیروزگاری،غربت اور دیوالیہ پن تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ چکے ہیں ۔
دنیا میں مہنگائی کی مثالیں دینے والے وزیراعظم پہلے ان ممالک کے شہریوں کی ماہانہ آمدن بھی چیک کرلیں ۔امریکہ اور یورب نے کورونا آیا تو انہوں نے مہنگائی کنٹرول کی لیکن یہاں ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی مافیا نے غریب کو بری طرح جگڑ لیا۔جیسی کارکردگی عمران خان کی ہے اس کہی بدتر کارکردگی انکے وزراکی ہے۔مافیا عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھا جو قوم کی چینی،گندم،دالیں ،ادویات اور پیٹرول ہضم کرچکا ہے۔