فرخ حبیب

رمضان شوگر ملز کیس کی کھلی سماعت کیلئے اسمبلی میں قرارداد جمع کروائیں گے،فرخ حبیب

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف 16 ارب روپے کے ایف آئی اے کے رمضان شوگر ملز ملازمین کے کیس کی کھلی سماعت کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروائیں گے۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شہباز شریف کومقصود چپڑاسی اورمسرورانور کے اکائونٹس سے بھاری رقوم کی منتقلی کا جواب دینے تک اسمبلی میں تقریر کاکوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دھیلے کی نہیں، اربوں کی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔