بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے جرمن صدر فرینک والٹر کو دوبارہ سے جرمنی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور وہ جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ جرمن صدر کے ساتھ چین-جرمنی جامع اسٹریٹجک شراکت دارنہ تعلقات کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق تیرہ فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جرمنی کے موجودہ صدر فرینک والٹر ایک مرتبہ پھر جرمنی کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔