بیجنگ (لاہورنامہ) برطانوی میڈیا "ڈیلی ٹیلی گراف” نے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال برطانیہ میں کل درآمد شدہ مصنوعات کا تقریباً ساتواں حصہ چین سے آیا ہے، یوں برطانیہ کا چین پر انحصار پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے۔
2021 میں، چین نے برطانیہ کو تقریباً 63.5 ارب پاؤنڈ مالیت کی مصنوعات برآمد کیں، جو جرمن مصنوعات سے تقریباً 12 ارب پاؤنڈ اور امریکی مصنوعات سے تقریباً 26 ارب پاؤنڈ زائد ہیں۔