کراچی (لاہورنامہ) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پاکستان سے آسٹریلیا کیلئے براہِ راست فضائی آپریشن کیلئے تیاری مکمل کر لی۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے براہِ راست فضائی آپریشن کیلئے مکمل تیار ہیں۔اس ضمن میں آسٹریلوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پی آئی اے کی جانب سے 14 مارچ سے پاکستان سے براہِ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کی درخواست دی جا چکی ہے۔
14 مارچ سے شروع ہونے والے فضائی آپریشن میں ابتدائی طور پر پی آئی اے کی جانب سے آسٹریلیا کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائیں جائیں گی۔