نیٹ فلکس

پاکستانی ویب سیریز اب نیٹ فلکس پر نشر ہوگی

کراچی (لاہورنامہ) دنیا کی معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر پاکستان کی پہلی ویب سیریز نشر کی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس پہلی پاکستانی ویب سیریز نشر کرنے کے لیے تیار ہے لیکن ابھی باقاعدہ طور پر اس ویب سیریز کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالآخر نیٹ فلکس نے پاکستان کی پہلی ویب سیریز کو منظوری دے دی ہے ۔ اس ویب سیریز کے 3 سیزن ہیں اور ہر ایک سیزن 13 اقساط پر مشتمل ہے اور بڑے بجٹ کا ہے۔