شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسکول کھانا پروگرام کا افتتاح کر دیا

اسلام آ باد(لاہورنامہ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بچوں کو کھانا دیکر اسکول کھانا پروگرام کا افتتاح کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلا قدم ہے جس میں 100 اسکولز کے بچوں کو کھانا دیا جائے گا.

کھانا پروگرام
وفاقی وزیر تعلیم نے اسکول کھانا پروگرام کا افتتاح کر دیا

جلد ہی اسلام آباد کے تمام اسکولز میں یہ شروع کریں گے ، ہماری بڑی خواہش کے کہ پورے ملک میں یہ ماڈل شروع کر سکیں لیکن بجٹ کی کمی کے باعث مشکلات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد اب اسلام آباد میں بھی سرکاری اسکولز میں اسٹوڈینس کو لنچ دیا جائے گا، اسلام آباد کے 100 اسکولز میں 25000 روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو کھانا دیا جائے گا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسکول کھانا پروگرام کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ والے ٹرسٹ کا بہت شکر گزار ہوں، ایسے ادارے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ بہت سارے بچے جو اسکول نہیں جاتے غربت بھی ایک وجہ ہے، آج کلاس سے پوچھا گیا تو صرف ایک بچہ نے کہا کہ وہ ناشتہ کر کے آیا ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ پہلا قدم ہے جس میں 100 اسکولز کے بچوں کو کھانا دیا جائے گا، جلد ہی اسلام آباد کے تمام اسکولز میں یہ شروع کریں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ لاہور میں بھی اللہ والے ٹرسٹ بچوں کو کھانا دے رہے ہیں جبکہ بچیوں کو زیادہ وظیفہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونی سیف کی ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی ہے اور ہماری بڑی خواہش کے کہ پورے ملک میں یہ ماڈل شروع کر سکیں لیکن بجٹ کی کمی کے باعث مشکلات ہیں۔ واضح رہے کہ کھانا اللہ والے ٹرسٹ کی جانب سے سرکاری اسکولز میں اسٹوڈینس کو دیا جارہا ہے۔