بیجنگ (لاہورنامہ) چین نے کہا ہے کہ تائیوان میں علیحدگی پسند عناصر کی ہر کوشش کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔بدھ کے روز چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کے ترجمان ما شیاو گوانگ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہم تائیوان میں علیحدگی پسند عناصر کی ہر کوشش کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں .
جس میں نام نہاد "آئین کی تشکیل اور نظر ثانی” کے ذریعے "تائیوان کی قانونی آزادی” کی مذموم کوششیں شامل ہیں ۔ تایئوان میں چند علیحدگی پسند عناصر اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے نام نہاد "آئینی ریفرنڈم” اور نام نہاد "انقلاب” کے لیے شور مچا رہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ اگر تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں صورتحال کا غلط اندازہ لگاتے ہوئے”سرخ لکیر” کو چھو ئیں گی تو انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔