لاہور( لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔
اپنی رہائشگاہ آمد پر شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ملاقات میں مہنگائی، بیروزگاری، موجودہ معاشی صورتحال اور دیگر عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔