طیارے زمیں پربنائی

بھارت نے فلم تارے زمیں پر اور پاکستان نے فلم طیارے زمیں پربنائی

لاہور(لاہورنامہ)آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کے رہنما وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام عقیدت پیش کیا ہے ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارت نے فلم تارے زمیں پربنائی اور پاکستان نے فلم طیارے زمیں پر بنائی، عالمی سیاست کی پردہ اسکرین پر طیارے زمیں پرسپر ہٹ رہی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔