لاہور( لاہورنامہ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان سپر لیگ سیون فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی۔
محمد حفیظ، بروک اور ویزے نے شاندار بلے بازی کرکے لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی زبردست کپتانی اورعمدہ باؤلنگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ نے فائنل کو خوب انجوائے کیا۔ آج پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہوئی ہے۔
لاہورمیں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل کو یادگار میچ کے طو رپر یاد رکھاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیاـ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقادانتظامیہ،پولیس اور متعلقہ اداروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔