ازبک صدر

ازبک صدر کا 3 مارچ سے 2 روزہ پاکستانی دورہ،

اسلام آباد (لاہورنامہ) ازبکستان کے صدر 3 مارچ سے 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، وزیر اعظم عمران خان معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 3 مارچ کو ازبک صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔معاون خصوصی نے بتایا کہ 3 مارچ کی شام وزیر اعظم پاکستان عمران خان معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ پر ان کی میزبانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم معزز مہمان کو دل و جان سے خوش آمدید کہتی ہے۔ذرائع کے مطابق ازبک صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم موضوعات زیر گفتگو آئیں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی صورتحال پر غور شامل ہے۔