لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صوبہ پنجاب میں نرسنگ کے شعبہ پر اتنی توجہ نہیں دی گئی.
تحریک انصاف نے نرسنگ کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی ہے،نرسنگ کے شعبے میں حکومت پنجاب نے وزیر صحت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیا ۔
بدھ کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس صحت کارڈ ہوگا، صحت کے بجٹ میں ماضی کی نسبت ڈبل اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے نرسنگ کے شعبہ پر توجہ نہیں دی، آئندہ ہر سال 2 مارچ کو نرسنگ ڈے منایا جائے گا، 10 ہزار سے زائد نرسیں بھرتی کی گئیں، کورونا کے دوران طبی عملے نے بے مثال خدمات سرانجام دیں، نرسنگ طلبا کا ماہانہ وظیفہ 20 ہزار سے 31 ہزار کر دیا گیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 8 مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنا رہے ہیں، 23 بڑے اسپتال بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں، ہر ضلع میں صحت کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے، پنجاب کے ہر خاندان کو 10 لاکھ تک علاج کی سہولت دے دی، 73 فیصد آبادی کو صحت کارڈ فراہم کیا جاچکا۔