فر خ حبیب

بلاول کا 5دن کا الٹی میٹم زمین بوس، اب 24گھنٹوں پر آگئے ہیں، فر خ حبیب

اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فر خ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول کا 5دن کا الٹی میٹم زمین بوس ہوگیا تو اب 24گھنٹوں پر آگئے ہیں.

حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کوختم نہیں کیا بلکہ احساس پروگرام کے چھتری تلے 34پروگرامات کا اجراءکیا،سماجی تحفظ کے پروگرام کا بجٹ 85ارب سے بڑھا کر 260ارب کیا گیا ہے،جب عمران خان حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں کمی کی تو اپوزیشن کو یہ بھی ہضم نہیں ہورہا۔

پیر کو بلاول زرداری کے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ہم بلاول کو یقین دلاتے ہیں کہ 2023کے الیکشن صاف اور شفاف ہونگے، بلاول کی پارٹی کا پنجاب میں جو حال ہے وہ کسی سے پوشیدہ ہیں، یونین کونسل کا الیکشن بھی جیتنے کی سکت نہیں ہے،اسمبلیاں بھی قائم رہیں گی اور وزیراعظم عمران خان بھی، ناکامی اور رسوائی اپوزیشن کا مقدر ہے، بلاول کے شوقیہ مارچ کے آغاز سے آج تک عوامی خدمت کے کسی ایجنڈے پر بات ہوئی ہو تو ہمیں بتایا جائے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں کیٹ شو پر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا،پی ٹی آئی جمہوری اقدار کا خیال رکھتی ہے،مارچ میں کئی بھی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، ابھی مارچ میں کتنے لوگ ہیں یہ تو بلاول بھی بتانے کے ہمت نہیں رکھتے، عمران خان سے حساب مانگنے والے پہلے 15سالہ حساب سندھ کے عوام کو دیدیں، 2018 میں عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے اور اسکی مدت 2023تک ہے۔