انسانی حقوق کونسل

چین کا انسانی حقوق کونسل سے ترقیاتی حقوق میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ

جنیوا (لاہورنامہ)جنیوا میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چھن شونے انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس میں 40 سے زائد ممالک کی جانب سے مشترکہ تقریر کرتے ہوئےاقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر یعنی او ایچ سی ایچ آر سے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی شعبوں نیز ترقیاتی حقوق میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

چھن شو نے کہا کہ اس وبا نے انسانی حقوق کےکثیرالجہت اداروں کی طرف سے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق اور ترقی کے حق میں سرمایہ کاری میں ہونے والی شدید کمی کو ظاہر کر دیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ ممالک کی جانب سے او ایچ سی ایچ آرسے مطالبہ کیا کہ ان شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے، مختلف ممالک، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو وبا کے چیلنجز پر قابو پانے اور پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے اور ان ممالک کی منظوری کے بعد انسانی حقوق سے متعلق تکنیکی مدد فراہم کرے۔

چھن شو نے امید ظاہر کی کہ او ایچ سی ایچ آر غیر جانبداری کے ساتھ حقیقی طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا، اور تعمیری بات چیت اور تعاون کے ذریعے شراکت داری کو فروغ دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی ترقی کی راہ منتخب کرنے کے لیے مختلف ممالک کے حق اور سرکاری حکومتوں کی طرف سے فراہم کردہ مستند معلومات کا احترام کیا جائے اور انسانی حقوق کو سیاسی آلےکے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی جائے ۔