اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہے مسلم لیگ ن اپوزیشن کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائے گی، عمران خان کی تقریر میں عیاں ہے وہ گھر جانے والے ہیں.
نمبر گیم ہماری تحریک عدم اعتماد جمع کروانے سے پہلے ہی پوری تھی تحریک عدم اعتماد والے دن انہیں پارلیمنٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، کسی آرٹیکل 63میں جو پارلیمنٹ جانے والے کو نااہل کرنے کا نہیں لکھا،ارکان اپنا اختیار استعمال کرلیں گے اسکے بعد انکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے.
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو نون لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا تھا عشائیہ میں مسلم لیگ ن کے 84ارکان شریک ہوئے، پارلیمانی پارٹی نے صدر مسلم ن کو مکمل فیصلہ کا اختیار دیدیا ہے.
پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس فوری بلانے کا کہا ہے، نمبر گیم ہماری تحریک عدم اعتماد جمع کروانے سے پہلے ہی پوری تھی تحریک عدم اعتماد والے دن انہیں پارلیمنٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، کسی آرٹیکل 63 میں جو پارلیمنٹ جانے والے کو نااہل کرنے کا نہیں لکھاارکان اپنا اختیار استعمال کرلیں گے اسکے بعد انکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے.
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اپنے 12 لوگوں پر نظر رکھیں، عشائیہ میں ارکان پورے تھے، عمران خان اپنے ارکان کی فکر کریں، اس عدم اعتماد کو صرف پاکستان کے عوام چلا رہی ہے ،عوام کی مرضی اور ترجمانی پر تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے۔