اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنز اینڈ ریڈامیشن معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنزاینڈ ریڈامیشن (Returns and Readmission) اور مجرمان حوالگی (Extradition) معاہدوں سے متعلق وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ہوا .
جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے علاوہ مشیر داخلہ برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی ،وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگراعلی حکام نے شرکت کی۔
کابینہ منظوری کے بعدکمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ریٹرنز اینڈ ریڈامیشن معاہدے کو حتمی شکل دے دی،برطانیہ سے حتمی مشاورت کے بعد معاہدے کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاہدے کو دستخط کے لئے پیش کیا جائیگا،کابینہ منظوری کے بعدمعاہدے کامسودہ گذشتہ ماہ مشاورت کیلئے برطانوی حکومت کو بھیجاگیاتھا،معاہدے کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دستخط کے لئے جلد پیش کیا جائیگا،معاہدے سے صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو متعلقہ عدالتیں سزائیں سنا چکی ہونگی۔
کابینہ کمیٹی نے پاک برطانیہ مجرمان حوالگی (Extradition) معاہدہ کو بھی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،مجرمان حوالگی معاہدے (Extradition Treaty) سے متعلق مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،مجرمان حوالگی معاہدہ طے پانے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سزا یافتہ افراد کی حوالگی ممکن ہوسکے گی۔