لاہور(لاہورنامہ) پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کے شہریوں کیلئے ایک اور بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے. وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بیڈ کے جنرل ہسپتال کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا. ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ہمراہ تھیں.ہسپتال 123 کنال اراضی پر بنے گا۔
پہلے مرحلے میں 250 بیڈز کی ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سینٹر بنایا جائے گا۔ ہسپتال کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 7ارب 55کروڑ روپے لگایاگیا۔ پہلے مرحلے میں بیسمنٹ،گراؤنڈ فلور اور6فلور تعمیر کیے جائیں گے۔ انشاء اللہ اگست2023ء تک یہ ہسپتال فنکشنل ہوگا۔
اس بڑے ہسپتال میں کارڈیک اور بلڈ ڈیزیز کے ہسپتال بھی بنائے جائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی.