لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اوراراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں ہویں اور باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور اپنی ذات کی کبھی پرواہ نہیں کی، ہمیشہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام کیا ہے۔ کپتان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے محنت اور لگن کے ساتھ شب و روز کام کیا۔ دیانتداری اور ایمانداری سے فرائض انجام دیئے ہیں۔پنجاب میں میرٹ کی حکمرانی کو یقینی بنایا۔ وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اورمتحد رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ہاشم جواں بخت،محمد سبطین خان، میاں اسلم اقبال، تیمور بھٹی، حنیف پتافی،سمیع اللہ چوہدری،عامر نواز چانڈیا،جاوید اختر لنڈ،مامون تاڑر،غزین عباسی اوردیگر شامل تھے.