اسلام آباد(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا ڈرامہ اب ڈراپ سین کی طرف جارہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہوں گے جنہیں عوام منتخب ایوان کے ذریعے برطرف کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی عوام کیساتھ دھوکاکیا، انہوں نے بدترین گورننس دی، بدترین مہنگائی اور رشوت کابازارگرم کیا، جھوٹے مقدمات، چور اور ڈاکوکہنے کے سوا عمران خان کے پاس کچھ نہیں تھا۔لیگی رہنما نے کہا کہ انشااللہ اب یہ ڈرامہ ڈراپ سین کی طرف جارہا ہے، جب قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی توعمران نیازی کوعبرتناک شکست ہوگی۔
دوسری جانب سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن قومی میثاق تشکیل دے رہی ہے، قومی میثاق محرومیوں کے خاتمے کی بنیادہوگا، تمام طبقات کے حقوق،صوبائی خودمختاری کویقینی بنایاجائیگا۔