خالدمقبول

وعدوں پرنہیں بلکہ ارادوں پراعتباررکھتے ہیں،خالدمقبول

اسلام آ باد (لاہورنامہ) ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی اورکہا کہ وعدوں پرنہیں بلکہ ارادوں پراعتبار رکھتے ہیں۔

صحافیوں سے پارلیمنٹ لاجز میں بات کرتے ہوئے خالد مقبول نے بتایا کہ وزیراعظم نے ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا تاہم رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی وجہ سے نہیں جاسکا اور معذرت کرلی۔ انھوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور اس کا کوئی وقت طے نہیں ہوا ہے۔ خالد مقبول نے کہا کہ وعدوں پر نہیں بلکہ ارادوں پر اعتبار رکھتے ہیں۔