پلاک اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس

پلاک اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے مابین مفاہمتی یاداشت

لاہور (لاہورنامہ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغرا صدف اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے یاداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ مفاہمتی یاداشت کا مقصد زبان، فن اور ثقافت کا فروغ ہے۔

اِس یاداشت کے تحت دونوں اداروں کے باہمی تعاون سے کتب کی اشاعت، تقریبات کا انعقاد، ایف ایم 95 پنجاب رنگ کے خصوصی پروگراموں میں شرکت اور پنجابی زبان، فن و ثقافت کی ترویج کے لئے دیگر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کہا کہ پِلاک پنجابی زبان، فن و ثقافت کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ہماری یونیورسٹی پِلاک کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کا اہتمام کرے گی۔