حفاظتی امور

چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے حادثے کے بعد حفاظتی امور کو یقنی بنایا جائے ،شی جن پھنگ

بیجنگ (لاہورنامہ)چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کےایم یو 5735 طیارے کے "3.21” فلائٹ حادثے کے بعد، صدر شی جن پھنگ نے فوری طور پر اہم ہدایات دیں، جس میں بچاؤ اور دیگر امدادی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور بعدازاں امور سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے پوری کوششوں پر زور دیا گیا۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے ریاستی کونسل کے اعلی اہلکاروں کو فوراً جائے واقعہ پر جانے کا حکم دیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں مزکورہ حادثے کے ہنگامی ردعمل، خصوصی تحقیق اور اگلے اقدامات کی تعیناتی سے متعلق رپورٹس پیش کی گئیں، صدر شی نے اجلاس کی صدارت کی اور ایک اہم تقریر کی۔

شی جن پھنگ نے ایک اہم ہدایت میں اس بات پر زور دیا کہ تمام سطحوں کی حکومتوں کو عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینے کے تصور پر عمل پیرا ہونا چاہیے، ترقی اور سلامتی کو یکساں اہمیت دینی چاہیے،سلامتی کے سلسلے میں ہمیشہ اعلیٰ سطح پر چوکنا رہنا چاہیے۔