شاہد خاقان عباسی

عمران خاں عدم اعتماد کا سامنا کریں ،شکست ہو تو گھر جائیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہاہے کہ وزیراعظم جمہوری وزیراعظم کے طور پر عدم اعتماد کا سامنا کریں ،شکست ہو تو گھر جائیں.

عثمان بزدار سے ہمددریاں ہیں مگر ان کو کرپٹ حکومت کا حساب دینا ہوگا ،وزیر اعظم اور وزراء کو دھونڈ رہے ہیں وہ مل نہیں رہے ، یہی وزراء اسی اور نوے کی دہائی میں ہمارے ساتھ بیٹھے تھے ، ہمیں پتہ ہے ان کے کیا مشورے ہوتے تھے ،آپ نے آرٹیکل چھ لگانا ہے تو لگائیں ہم حاضر ہیں ،عدم اعتماد میں کوئی دخل اندازہ ہوتی ہے تو پھر انتظامیہ کو جوابدہ ہونا پڑیگا ۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، سابق وزیر خرم دستگیر خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسا کوئی بھی عمل جس کے ذریعے ملک کے پارلیمانی نظام میں مداخلت ہو یا دارالحکومت کا دفاع نہ کرنا یا آئینی عمل کے اندر دخل اندازی کرنا آرٹیکل 6 عائد کرنے والے جرم ہیں اور جرم کے ارتکاب کے بعد جب آپ کو نتائج کا سامنا ہوگا تو گلہ نہ کریں۔

انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افسران یاد رکھیں، اس بات کو سوچ لیں کہ جب آپ کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا تو اس وقت آپ کو یہ وزیراعظم اور ان کے وزرا ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے اور کہیں گے کہ ہمارا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، جواب دہ انتظامیہ کو ہونا پڑے گا، جیلوں میں افسران کو جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا ایسا کوئی بھی عمل جس کے ذریعے ملک کے پارلیمانی نظام میں مداخلت ہو یا دارالحکومت کا دفاع نہ کرنا یا آئینی عمل کے اندر دخل اندازی کرنا آرٹیکل 6 عائد کرنے والے جرم ہیں اور جرم کے ارتکاب کے بعد جب آپ کو نتائج کا سامنا ہوگا تو یاد رکھیں، اس بات کو سوچ لیں کہ اس وقت آپ کو یہ وزیراعظم اور ان کے وزرا ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے اور کہیں گے کہ ہمارا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، جواب دہ انتظامیہ کو ہوتا پڑے گا، جیلوں میں افسران کو جانا پڑے گا۔