موسم بہار

چین میں موسم بہار کی آب پاشی شروع ہو چکی،وزارت آ بی وسائل

بیجنگ (لاہورنامہ)اس وقت چین میں موسم بہار کی کھیتی باڑی زور و شور سے جاری ہے۔ تمام علاقے انسداد وبا کے اقدامات کے ساتھ ساتھ کھیتی باڑی کا اچھی طرح بندوبست کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق جب چھنگ منگ کا دن آتا ہے اور درجہ حرارت بڑھتا ہے، تو یہ کھیتی باڑی کے لیے اچھا وقت ہوتا ہے، اور یہ کسانوں کے لیے ایک اہم موقع ہوتا ہے۔

اس وقت موسم بہار کی کھیتی باڑی کے لئے آبپاشی کی جا رہی ہے۔ آبی وسائل کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 2040 بڑے اور درمیانے درجے کے آبپاشی علاقوں میں موسم بہار کی آبپاشی شروع ہو چکی ہے اور اس سلسلے میں کل 37 بلین مکعب میٹر سے زیادہ پانی استعمال ہوگا۔