شیخ رشید احمد

تمام مسائل کا واحد حل الیکشن،الیکشن نہیں ہوئے گے تو جھاڑو پھر جائے گا، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا واحد حل الیکشنز ہیں،الیکشن نہیں کرائیں گے تو جھاڑو پھر جائے گا،ادارے زیادہ دیر نیوٹرل نہیں رہ سکتے، سیاسی حادثے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی کام ہوگا اور جمہوری و سیاسی سوچ پر بھی کام ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بڑے تشویشناک، خوفناک اور پریشان کن حالات ہیں، اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے، بعض عقل کے اندھے دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،وہ آنکھیں کھولیں، یہ لڑائی ختم ہونے والی نہیں، اس کا انجام کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جن پر فرد جرم لگنی تھی یہ باپ بیٹے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں جو ملزم ہیں مختلف کیسز ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر اس ملک میں فرد جرم کے امیدوار وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنیں گے تو من حیث القوم ہمیں دیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ گلی محلے میں لڑائی بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن نہیں کرائیں گے تو جھاڑو پھر جائیگا، لڑائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بڑا حادثہ بھی ہوسکتا ہے،بڑی تعداد میں دہشتگرد بھی اس ملک میں داخل ہوچکے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ لوگ پاکستان کے اداروں کے بارے میں غلط باتیں کررہے ہیں،سیاسی ٹینشن کا پارہ بڑا ہائی ہے، سیاسی حادثے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بلآخر الیکشن کرنا ہوں گے کیونکہ شفاف الیکشن پاکستان کی ضرورت ہیں، اپوزیشن کوبھی شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ادارے نیوٹرل ہیں لیکن بہت عرصے تک نیوٹرل نہیں رہ سکتے، پاکستان کی سالمیت کا سوال ہے، ملکی سالمیت اداروں کوبہت عزیز ہے، وہ نیوٹرل ہیں اور رہناچاہیے مگر پاکستان کے آگے کوئی چیز نیوٹرل نہیں۔