مریم اورنگزیب

وقت کم اور چیلنجز زیادہ ہیں، ایسے موقع پر حکومت چلانا آسان نہیں ہوگا،مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (لاہورنامہ) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ وقت کم اور چیلنجز زیادہ ہیں، ایسے موقع پر حکومت چلانا آسان نہیں ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدم اعتماد کا مقصد کرپٹ اور نا اہل ٹولے کو ہٹانا تھا جس میں کامیاب ہوئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حالات کسی ایک فرد یا پارٹی کے بس میں نہیں ٹھیک کر سکے، وقت کم اور چیلنجز زیادہ ہیں ،ایسے موقع پر حکومت چلانا آسان نہیں ہوگا۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئندہ جو اتحادی حکومت بنے گی اس میں سب ملکر بحران سے نمٹیں گے، ہماری حکومت کا زیادہ فوکس انتخابی اصلاحات پر ہوگا۔