لاہور:نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے بہاولپور میں تحویل میں لئے گئے مدرسہ الصابر میں650 سے زائد یتیم اور متوسط طلبہ زیر تعلیم ہیں اوراساتذہ سمیت65کے قریب عملہ ہے ،
مدرسے کے ساتھ جامع مسجد سبحان اللہ کا نظم و نسق بھی ضلعی انتظامیہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوزیب سعید اور ایس پی بہاولپور سلیم نیازی نے دونوں اداروں کا تفصیلی دورہ کر کے تمام عمارتوں اور ان میں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔بتایا گیا ہے کہ ان مدارس میں 650 سے زیادہ بچے زیر تعلیم ہیں اور65کے قریب عملہ جن میں اساتذہ کرام شامل ہیں رہائشی پذیر ہیں۔اس مدرسہ میں چھٹی کلاس تک دنیاوی تعلیم اور ثانوی انٹرمیڈٹ اور درس نظامی کی بنیاد پر گریجویشن اور ماسٹرز تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اہلیاں بہاولپور کی بڑی تعداد اس مدرسہ کی کفالت اپنے صدقات اور عطیہ سے کرتی ہے۔اس کے علاوہ ان کو چاول اور اناج بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ان اداروں کا نظم و نسق پنجاب حکومت نے حفاظتی اقدامات کے طور پر سنبھال لیاہے۔
Load/Hide Comments